اسٹاک مارکیٹ: ایس ای سی پی میں جمعہ کے واقعہ کی تحقیقات شروع

سیکوریٹیز اینڈ کمیشن پاکستان نے جمعہ 17اپریل کو ہونے والی تین منٹ کے اضافی وقت کے دوران ہونے والی ٹریڈنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اسٹاک مارکیٹ نے تین منٹ کا اچانک اضافی وقت ٹریڈنگ کےلیئے دینے اور اس دوران ہونے والی ٹریڈنگ کے بارے میں ایس ای سی پی کو خط لکھا تھا۔

ایس ای سی پی کے ذرائع کے مطابق اس معاملے پر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں تاکہ اندازہ لگایا جائے کہ کیا وجوہات تھیں کہ تین منٹ اضافی دیئے گئے اور کن لوگوں نے اس دوران ٹریڈنگ کی ہے۔ ٹریڈنگ پیٹرن بھی چیک کیا جائے گا

جمعہ کو ہونے والی اضافی ٹریڈنگ کی خبر کیفے پیالہ میں تفصیل بتائی گئی تھی۔ اتوار کی چھٹی کے روز اسٹاک ایکسچینج نے ایک ہنگامی پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ تین منٹ کا اضافی وقت ٹریڈنگ سسٹم کی معمولی سی گڑبڑ کی وجہ سے مل گیا تھا کیونکہ مارکیٹ ایک گھنٹہ معطل رہی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد بہت ہی معمولی تھی۔

اہم سوال اس ٹریڈنگ کے بارے میں اب بھی حل طلب ہے کہ اس ٹریڈنگ کا کلیئرنگ سسٹم میں کیا ہوگا

تاہم جمعہ کے روز صرف ٹریڈنگ وقت تین منٹ اوپر نہیں گیا تھا کہ بلکہ ایک وقت تو کیٹس پر ٹریڈنگ ٹائم میں پینتالیس منٹ اضافے کے ٹکرز بھی چل گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں