بالی ووڈ کی نیم پاگل اداکارہ کنگنا رناوت کا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان، شیو سینا کی حمایت کردی

کنگنا رناوت کی بہن نے تبلیغی جماعت کے خلاف ایسا بیان دیا جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گیا تھا ان کے بیان پر کئی بالی ووڈ کے لوگوں نے احتجاج کیا ان میں ڈائریکٹر فرح خان پیش پیش تھیں جس کے بعد ٹوئٹر نے کنگنا کی بہن کا اکاوئنٹ معطل کردیا۔

اب کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ شیو سینا کو دہشتگرد کہا جاتا ہے جبکہ وہ لوگوں کے لیئے اچھا کام کررہے ہیں تو دہشتگردوں کو دہشتگرد کیوں نہ کہیں یہاں ان کی مراد مسلمان تھے۔

کنگنا شیو سینا کی رکن سمجھی جاتی ہے۔ اداکارہ ہر وقت تنازعات کا شکار رہی ہیں جس کی وجہ ان کے نفسیاتی مسائل بتائے جاتے ہیں ان کو فلموں میں زیادہ کردار بھی مودی کی گجرات میں حکومت ملنے کے بعد ملنا شروع ہوئے جس کے لیئے بعض بھارتی میڈیا نے لکھا کہ شیو سینا کے ارکان ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کوپر دباو ڈالتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں