کوئٹہ گلاڈیٹرز کے مالک ندیم عمر کی 5کھلاڑیوں پر ںظر

پاکستان سپر لیگ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی نظر محمد حفیط، محمد عامر، وہاب ریاض اور رومان رئیس پر ہے۔

ایک آن لائن انٹرویو میں کوئٹہ گلاڈیٹرز کے مالک ندیم عمر سے پوچھا گیا کہ اگر دیگر فرنچائز سے ایک ایک پلیئر کو کوئٹہ میں لانے کا موقع ملے تو وہ کون سے پلیِئرز پک کریں گے تو انہوں نے کہا لاہور قلندرز سے محمد حفیظ، کراچی کنگز سے محمد عامر، پشاور زلمی سے وہاب ریاض، اسلام آباد یونائٹیڈ سے رومان رئیس اور ملتان سلطانز سے رائلی روسو کو حاصل کرنا چاہیں گے۔

ندیم عمر نے کوئٹہ گلاڈیٹرز کی خراب پرفارمنس کی ایک وجہ پی سی بی کی طرف سے میچ سے دس گھنٹے قبل عمر اکمل کے خلاف فیصلہ دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یکایک عمر اکمل کو ہٹانے سے بیٹنگ لائن پر منفی اثر پڑا۔ پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں کیون پیٹرسن کی طرف سے پاکستان نہ آنے کا گلہ اب بھی ندیم عمر کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیون پیٹرن پاکستان آجاتے تو کوئٹہ گلاڈیٹر پی ایس ایل ٹرافی جیت لیتا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ کیون پیٹرسن شاید جلد کوئٹہ گلاڈیٹر میں شامل ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں