بھارت میں کرونا کی وبا سے 480افراد ہلاک، بھارتی نیوی بھی کرونا سے متاثر

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جہازمیں تعینات اکیس نیوی اہلکاروں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔ جبکہ ابتک 480افراد کروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد یکایک بڑھنا شروع ہوگئی ہے

بھارت کے اکیس نیوی اہلکار ایک بڑے جہاز انگری پر تعینات تھے انگری ایک ڈپو کے طور پر کام کرتا ہے جو سمندر میں موجود بھارتی جنگی جہازوں اور کشتیوں کو کنٹرول کرتا ہے

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں 480افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے جیسے ٹیسٹنگ بڑھتی جارہی ہے کرونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اسوقت بھارت میں 14ہزار383 کرونا کے مثبت کیس سامنے آچکے ہیں۔ بھارت میں سخت لاک ڈاون ہے جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں