ڈالر کی قیمت 3روپے گرگئی، مزید کمی کا امکان

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 31 پیسے کی کم ہوئی، جس سے روپے کی قدر گزشتہ روز کے مقابلے میں بہتر ہوگئی۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 3 روپے سے زائد کی کمی کے بعد 163 روپے 57 پیسے پر بند ہوا، جو اس سے قبل 166 روپے 88 پیسے تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 98 فیصد کمی ہوئی ہے

ماہرن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید گرے گی اور ڈالر ایک سو ساٹھ سے نیچے جاسکتا ہے جس کی وجہ پاکستان کو ملنے والی آئی ایم ایف کی امداد ہے جبکہ قرضوں کے منجمند ہونے کی وجہ سے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہوگی۔ دوسری طرف تیل کی قیمتوں کی عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے بھی ڈالر کی طلب کم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں