عمران خان-جاوید میانداد کا تنازعہ۔ باسط علی کے الزامات

دنیائے کرکٹ کے دو بڑے نام جاوید میانداد اور عمران خان کے درمیان پروفیشنل رقابت کے قصے کرکٹ کے حلقوں میں زبان زد عام ہیں لیکن باسط علی نے کچھ قصے سنا کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ باسط علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم سے میانداد کو نکلوانے والے عمران خان تھے

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں باسط علی نے کہا کہ جاوید میانداد کو وسیم اکرم کے کپتان بننے کے بعد نکالا گیا کیونکہ وسیم اکرم اس وقت عمران خان کی ہدایات پر چلتے تھے۔باسط علی نے کہا کہ میری بیٹنگ پوزیشن کو بھی چار سے چھ کردیا گیا تھا جس سے میرا کھیل متاثر ہوا تھا۔

1996کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کی جگہ بنانے کے لئے انہوں نے قربانی دی تھی۔ کیوں کہ میرا اس وقت پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا کیس مضبوط تھا۔انہوں نے کا کہ میانداد سب سے زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی بننا چاہتے تھےاسلیئے میانداد ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ ورلڈ کپ اگر نہ کھیلیں تو جگہ بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں