اسٹیٹ بینک نےشرح سود میں مزید 2فیصد کمی کردی، شرح سود9فیصد ہوگئی

رضوان عامر کراچی سے: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں2فیصد کمی کردی ہے نئی شرح سود 9فیصد ہوگئی ہے۔ اسطرح اس ماہ شرح سود میں4.25فیصد کمی کی گئی ہے

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر چند روز قبل میڈیا کو بتا چکے تھے کہ مہنگائی کے اعداد و شمار مہنگائی میں کمی دکھا رہے ہیں جس کے بعد شرح سود میں کمی ہوسکتی ہے

اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی کو تاجر اور کاروباری حلقوں نے ویلکم کہا ہے۔ معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں