اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیترس کا کہنا ہے کہ جب تک دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین نہیں آئے گی دنیاکے حالات نارمل نہیں ہوں گے۔ ان کا اشارہ لاک ڈاون کی طرف تھا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ ویکسین آنے میں چھ ماہ یا زیادہ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ مختلیف ممالک میں ابھی تجربات کیئے جارہے ہیں۔ پاکستان نے پلازما تھراپی کا استعمال سب سے پہلے کیا اور اب دیگر ممالک اس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
جب تک کرونا وائرس کا حل نہیں نکلتا اسوقت تک ممالک کے درمیان تجارت اور سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کا عالمی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے