بھارت میں تبلیغی جماعت پر 304کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی، قتل عام کی کوشش کا الزام

بھارت میں تبلیغی جماعت پر دفعہ 304کے تحت قتل عام کی کوشش کی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تبلیغی جماعت پر کرونا وائرس کی وبا کے دوران عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود تبلیغی اجتماع کرنے پر یہ ایف آئی کاٹی گئی ہےایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینہ میں کرونا وبا کے باوجود تبلیغی جماعت کا اجتماع کیا گیا جس میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا ملائیشیا سمیت کئی ممالک سےلوگوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع کےغیر ملکی شرکا کا جب کرونا ٹیسٹنگ کی گئی تووہ مثبت آیا ۔

بھارت کی حکومت نے پہلے تبلیغی جماعت کے مرکزی سربراہ سعد کندھالوی کے خلاف پابندی کے باوجود اجتماع کرنے پر ایف آئی آر کاٹی تھی لیکن آج اس میں دفعہ304کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کا مطلب قتل کرنا نہیں لیکن قتل کی کوشش کرنا ہے بھارت میں اس جرم کی سزا دس سال تک قید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں