عالمی معاشی بحران آچکا ہے، آئی ایم ایف کا اعلان

سرمایہ دارانہ ممالک کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے باضابطہ طور پ عالمی معاشی بحران کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی عالمی رپورٹ میں آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ گریٹ ڈپریشن کے بعد پہلی بار دنیا کی ہر معیشت چاہے وہ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر ممالک سب کی معیشت بحران کا شکار ہے۔ یہ عالمی معاشی بحران ہےکئی ممالک میں معاشی ترقی کی شرح منفی رہے گی جبک ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بھی چھ فیصد سے زیادہ ترقی نہیں کرسکے گی۔ دنیا بھر میں فی کس آمدنی کم ہوگئی ہے۔عالمی معیشت میں بحالی کے اثرات 2021سے آنے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ سب اسوقت ممکن ہے اگر کرونا کی وبا پر قابو پایا جائے ورنہ آئندہ سال معاشی صورتحال مزید بگڑ جائے گی

آئی ایم ایف کی تفصیلی رپورٹ یہاں پڑھی جاسکتی ہے

https://www.imf.org/en/Publications/WEO/Issues/2020/04/14/weo-april-2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں