لاک ڈاون میں کون سا کاروبار کھلے گا -سرکاری اعلامیہ کی کاپی یہاں پڑھیں

رضوان عامر کراچی سے: حکومت نے لاک ڈاون میں کئی کاروبار کرنے کی اجازت دیدی ہےجو کاروبار کھلے رہیں گے ان میں سافٹ ویئر ہاوسسز، ای کامرس کا کام کرنے والے دفاتر، کوریئرر سروسسز، سیمنٹ فرٹیلائزر کی فیکٹریاں اور دکانیں، اینٹوں کے بھٹے،

ایکسپورٹ کی صنعت جس میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ، لیدر انڈسٹری، ہوزری ایند بیڈ شیٹس کی فیکٹریاں کھلی رکھی جاسکتی ہوں گی لیکن اس کی اجازت ٹریڈ اتھارٹی سے لینی ہوگی جو ایکسپورٹ آرڈرز کی تصدیق کرکے فیکٹری کھولنے کا سرٹیفیکٹ جاری کرے گیاسٹیشنری کی دکانیں کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔ پیڑ پودے بیچنے والی نرسریاں کھلی رکھی جاسکتی ہیں

جبکہ تعلیمی ادارے اسکول، کالجز یونیورسٹیز بند رہیں گے ان کے آن لائن تعلیمی سلسلے جاری رکھے جائیں گے۔ شاپنگ مالز بند رہیں گے، بڑے ہوٹل اور ریستوران بند رکھے جائیں گے۔ سینما ہال بند رہیں گے۔ مارکیٹیوں کو بند رکھا جائے گا

حکومت نے ایک طرف مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری طرف چاروں صوبوں کی مارکیٹ ایسوی ایشنوں نے بدھ کے روز سے مارکیٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جاری کردہ پریس ریلیز کا متن یہاں پڑھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں