وزیراعظم نے ملک میں جزوی لاک ڈاون میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جزوی لاک ڈاون کے دوران کنسٹرکشن سیکٹر کل سے کھل جائے گا۔ ان کے لیئے خصوصی آرڈیننس کے ذریعہ پیکیج بھی کل دیا جائے گا۔ کئی مزید صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، کچھ مارکیٹوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین قوانین لا رہے ہیں، یہ قوانین ایک آرڈیننس کے ذریعہ لائیں گے تاکہ ڈالر اور گندم کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت قوانین لائے جائیں گے۔