بھارت میں لاک ڈاون میں3مئی تک اضافہ، نرمی کا فارمولا بھی دیدیا گیا، مودی کا خطاب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاون 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ سخت اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کرونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ نہیں بننے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف لڑائی میں مزید سختیاں کی جائیں گے، بیس اپریل تک ہرقصبے ہر تھانے ہر ضلعہ کو باریکی سے پرکھا جائے گا۔ لاک ڈاون پر کتنا عملدرآمد ہورہا ہے اسے دیکھا جائے گا۔ جہاں لاک ڈاون موثر ہوگا جہاں ہاٹ اسپاٹ بننے کے امکانات کم ہوں گے وہاں پر لاک ڈاون میں نرمی دی جاسکتی ہے۔ اس نرمی میں گھر سے باہر نکلنے کی شرائط سخت ہوں گے۔ اگر نرمی کے دوران اس علاقے میں کرونا بڑھتا ہےہ تو نرمی واپس لے لی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں