راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن بھی پرفارم نہ کریں، بھارتی فلمی ایسوسی ایشن

وبا میں بھی بھارتی حکومت اور فلم و سنگیت انڈسٹری کی تنگ نظری نہ گئی۔ کہتے ہیں فن کی سرحد نہیں ہوتی لیکن فاشسٹ ہرباڑ لگانے کی پرتشدد کوشش کبھی نہیں روکتے۔ ایسی ہی صورتحال کا سامنا اس وقت بھارتی فنکاروں کو ہے جو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر آن لائن سنگیت کا میلہ لگانا چاہتے تھے تاکہ کروڑوں شائقین کو لاک ڈاون کے زمانے میں تفریح فراہم کرسکیں۔

لیکن سماج کی دیوار بن کر اس موقع پر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز سامنے کھڑی ہوگئی۔ ایک نوٹیفیکیشن میں اس فیڈریشن نے کہا کہ فیڈریشن نے پاکستان کے فنکاروں، گلوکاروں،اور ٹیکنیشنز کے ساتھ عدم تعاون کا فیصلہ کیا ہوا ہے اس لیئے راحت فتح علی خان کے ساتھ بھارت کے فنکار آن لائن بھی پرفارم نہیں کرسکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں