corona dead File Photo

کرونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 1لاکھ18ہزارافراد جاں بحق

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے لیں، برطانیہ میں مزید 717 افراد

اٹلی میں بھی 566 شہری لقمہ اجل بن گئے جہاں مجموعی اموات 20 ہزار سے اوپر ہوگئیں، بیلجیئم میں 330، اسپین میں 280 افراد موت کا شکار بن گئے۔جان سے گئے جہاں اموات 11 ہزار سے اوپر چلی گئیں۔ فرانس میں وائرس نے مزید 574 افراد کی زندگی چھین لی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے اوپر ہوگئی،

فرانس نے لاک ڈاؤن 11مئی تک بڑھا دیا۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اگر اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی تو 11مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاسکے گی۔

اٹلی اور اسپین نے یومیہ اموات میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا، ڈنمارک نے بھی بدھ سے اسکول اور ڈے کیئر سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ تینوں ملکوں میں ریسٹورنٹس، نائٹ کلب اوربارز کی بندش مئی تک برقرار رہے گی۔

ایران میں 111 اور ترکی میں آج 58 افراد انتقال کرگئے جبکہ روس میں مزید ڈھائی ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 18 ہزار سے اوپر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں