fdsfgdfs

وزیراعظم کا ماسکو کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان

انس ملک اسلام آباد سے: وزیراعظم کا روس کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ روس نے وزیراعظم کو وکٹری ڈے پر مدعو کیا جو مئی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات روسی صدر پیوٹن سے بھی طے تھی۔ یہ دورہ جیو پولیٹیکل صورتحال ، روس اور پاکستان کے درمیان بڑھتی قربتوں اور خطے میں بیلنس آف پاور کے لیئے انتہائی اہمیت رکھتا تھا۔ اگر روس وکٹری پریڈ منسوخ کرتا ہے تو یہ دورہ شاید ممکن نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق وکٹری پریڈ کے محدود انعقاد کی صورت میں وزیراعظم ماسکو جاسکتے ہیں لیکن اس دورے کا دارومدار کرونا وائرس سے ہونے والی صورتحال پر بھی ہوگا۔اسی طرح وزیراعظم کا اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ متوقع تھا۔ وزیراعظم کو بنگلہ دیش میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی۔ ذرائع ڈی ایٹ کانفرنس کرونا وائرس کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کا منسوخ ہونے کا امکان۔ وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں