پاکستان نے ہائیڈروکلوروکوئین کی ایکسپورٹ بند کردی، دوا کرونا کے علاج میں استعمال ہوتی ہے

حکومت نے ملیریا سے بچاو کی دوا کی ایکسپورٹ فوری طور پر بند کردی ہے۔ یہ دوا کرونا کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان کے مختلیف اسپتالوں میں ملیریا سے بچاو کی دوا کرونا کے مریضوں کو دی گئی اور اس کے مثبت نتائج آئے ہیں جس کے بعد اس دوا کی ایکسپورٹ فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس دوا ہائیڈروکلوروکوئین کے موثر ہونے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی بار کہہ چکے ہیں جبکہ امریکی محکمہ ڈرگ نے بھی اس کی ٹرائل کی مںظوری دیدی ہے۔ پاکستان میں یہ دوا وافر مقدار میں تیار ہوتی ہے۔ اس لیئے شک کیا جارہا تھا کہ کہیں یہ دوا اتنی بڑی تعداد میں ایکسپورٹ نہ کردی جائے جس سے پاکستان میں اس کی قلت پیدا ہوجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں