سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کا فضائی لاک ڈاون 21اپریل تک بڑھا دیا ہے۔ سی اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اکیس اپریل کو رات گیارہ بجکر انسٹھ منٹ تک پاکستان میں مقامی اور بین القوامی پروازیں بند رہیں گی۔ فضائی آپریشن کی معطلی کرونا وائرس پھیلنے سے بچاو کے لیئے کیئے گئے لاک ڈاون کا حصہ ہے۔ پاکستان میں ابتک پانچ ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 80افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ آنے والے روز اس سلسلے میں مزید خطرناک قرار دیئے جارہے ہیں
