آئی ٹو آئی فیم طاہر شاہ کا نیا گانا فرشتہ ریلیز،گیارہ گھنٹوں میں 95ہزار ویوز،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سوشل میڈیا پر گانے ریلیز کرکے شہرت پانے والے گلوکار طاہر شاہ نے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔ آئی ٹی آئی فیم رکھنے والے طاہر شاہ کے نئے گانے کا نام فرشتہ ہے۔ انہوں نے نئے گانے کے ریلیز کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ سے کیا۔

گلوکار طاہر شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’فرشتہ‘ کی ایک تصویر شیئر کی ، ساتھ ہی لکھا کہ’بچے زمین

کے فرشتے ہوتے ہیں۔گانے کے ریلیز ہونے کے گیارہ گھنٹوں میں ہی اس کے ویوز 95ہزار ہوچکے تھے۔اس گانے میں اینی میشن کا استعمال کیا گیا ہے۔

’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ نامی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے گزشتہ روز اپنا ایک اور نیا گانا ریلیز کردیا ہے جس کا عنوان ’فرشتہ‘ ہے، طاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کے جاری ہونے کا اعلان اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔طاہر شاہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں