نوکری سے نہ نکالیں، تنخواہیں رعایتی شرح سود پر ہم سے لیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کمپنیوں کو پیش کش کی ہے کہ لوگوں کو نوکریوں سے برطرف نہ کریں بلکہ ان کی تن خواہیں سستے شرح سود پر لے کر ادا کی جاسکتی ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں بیروزگاری میں اضافے کو روکنا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون برطرفیاں نہ کرنے کی ترغیب کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس اسکیم کا اجرا کیا ہے،

 اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ روپے تک تنخواہوں والی کمپنیز کو 4 سے 5 فیصد پر قرض ملے گا۔ 50 کروڑ تک تنخواہیں دینے والی کمپنیز کو 50 فیصد فائنانسنگ سہولت ملے گی۔

 مرکزی بنک نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ  تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے بینکس کسی بھی قسم کی فیس نہیں لے سکیں گے۔ قرض کی اصل رقم کی ادائیگی 2 سال جبکہ 6 ماہ کی رعایت بھی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں