شعیب ملک اور رمیز راجہ میں کشیدگی

مشہور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے روز قبل ایک بیان میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو مشورہ دیا کہ وہ عزت سے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں۔ اس کا جواب شعیب ملک نے ایک ہلکے موڈ میں دیا کہ ایسا کرتے ہیں 2022میں ہم تینوں ریٹائر ہوجاتے ہیں۔

رمیز راجہ جو سب سے مذاق کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں لیکن مذاق کا جواب مذاق سے لینا انہیں نہیں آتا۔ تو وہی ہوا جس کا سب کو اندازہ تھا وہ شعیب ملک کا ٹوئٹ دل پر لے گئے۔ اور شعیب ملک سے جوابی ٹوئٹ میں پوچھ لیا میں کہاں سے ریٹائر ہوجاوں ۔ پھر شعیب ملک پر طنز کیا کہ میں جب کپتان تھا تب ریٹائر ہوا تھا۔ رمیز راجہ نے شعیب ملک پر طنز بھی کیا کہ اگر دوہزار بیس میں اگر شعیب ملک کمنٹیٹر بننا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں وہ اسوقت میری عمر کے ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں