شیخ مجیب کا قاتل 25سال بعد گرفتار

بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث سابق فوجی افسر کیپٹن عبدالمجید کو 25سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ مجیب الرحمان کو 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کے قتل کے الزام میں متعدد فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

عدالتی کارروائی کے دوران ہی عبدالمجید مبینہ طور پر بھارت فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں 1998 میں مقامی عدالت نے عبدالمجید سمیت ایک درجن فوجی افسروں کو شیخ مجیب کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں