پاکستان میں برطانوی معیار کے وینٹی لیٹرز کی تیاری کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹیلیٹرز کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وینٹیلیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینئرنگ کونسل اور ڈریپ کو موصول ہوئے ہیں

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوالٹی کلیئرنس کا عمل مکمل ہوتے ہی وینٹیلیٹرز کے بنانے کا کام شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں