پاکستان میں کلوروکوئین سے دوا کی تیاری کی منظوری

اسلام آباد: پاکستان کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کےعلاج کے لیے کلوروکوئن سے دوا کی تیاری کی منظوری دیدی ہے۔ ڈریپ نے پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے، ڈریپ نے کورونا کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں