محمد حفیظ اور شعیب ملک کے خلاف رمیز راجہ میدان میں

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی کرکٹرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کے لیئے بہتر ہے کہ وہ عزت سے اب ریٹائر ہوجائیں۔ یہ بیان کرکٹ کمنٹیٹر سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں پر ذاتی رائے نہیں دیتے لیکن شعیب ملک اور محمد حفیظ کے لیئے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ عزت و احترام سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں

ان دونوں کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا پاکستانی کرکٹ کے لیئے اچھا ثابت ہوگا، رمیز راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ شعیب ملک اس وقت اڑتیس سال کے ہیں جبکہ محمد حفیظ انتالیس سال کے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ وہ ٹی20ورلڈ کپ تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں