آئی پی ایل کا پیسہ بولتا ہے، آسٹریلوی کھلاڑی کوہلی سے گھبراتے ہیں، مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا پیسہ بڑی طاقت رکھتا ہے اسی لیئے آسٹریلوی کھلاڑی بھارت کےک خلاف جارحانہ کھیل نہیں کھیلتے۔ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کہیں آئی پی ایل میں ان کا چناو نہ ہو۔ مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آئی پی ایل معاہدوں کی خواہش نے آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کیخلاف جارح مزاجی سے

روکے رکھا تھا۔ میدان میں آسٹریلین کرکٹرز نے ویرات کوہلی یا دیگر بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف جارح رویہ نہیں اپنایا ،کرکٹرز کو خدشہ تھا کہ کوہلی یا بھارت سے تلخی ہوئی تو یہ مہنگی پڑ سکتی ہے اورآئی پی ایل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔مائیکل کلارک کا کہنا ہےکہ بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ ہر آسٹریلوی کھلاڑی چاہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دام میں آئی پی ایل کے لیئے فروخت ہو۔ ایک ملین ڈالر اور اس سے اپر کی ڈیل رکھنے کے لیئے یہ کھلاڑی کسی بھی طرح بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے اسی لیئے وہ بھارت کے خلاف جیت کے لیئے زیادہ پرجوش نہیں ہوتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں