کرکٹ کے میدان سجنے میں بہت وقت لگے گا، کرکٹرز کی رائے

دنیا بھر کے کرکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ کرکٹ کے میدان دوبارہ شائقین کو جلد ویلکم نہیں کہہ سکیں گے۔ کرکٹرز کا خیال ہے کہ کم ازکم تین سے چار مہینہ لگیں گے جب کوئی میچ میدان میں کرایا جائے اور شائقین کو میچ دیکھنے کے لیے بلایا جائے۔ اس کے لیے تاہم ضروری ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر جلد قابو پایا جائے۔ بعض کا خیال ہے کہ کافی عرصے تک شائقین کو اسٹیڈیم میں بلانے بجائے اب زیادہ تر میچ لائیو ٹیلی کاسٹ ہی کیئے جائیں گے ۔ لیکن اسطرح کرکٹرز کو براہ راست داد وصول کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ برطانیہ سے لیکر بھارت پاکستان تک کرونا نے جسطرح جکڑا ہے اس کا شکار کھیل کے میدان بھی ہوگئے ہیں۔ اس وقت کسی بھی کلب میں کرکٹ میچ ہورہے ہیں نہ ہی پریکٹس کی جارہی ہے۔ میدان ویران ہیں ۔ آنے والی تمام سیریز بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ان سیریز کا جو اس سہ ماہی میں شیڈول تھیں ملتوی کرکے ان کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی۔ آئی سی سی کے ماہرین کو اس وقت اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ کرونا وائرس کا علاج کتنی جلدی دستیاب ہوتا ہے اور اس کے بعد سوشل دوری کی شرائط ممالک کب ختم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں