اولپمک شمع کی نمائش روک دی گئی

جاپانی اولمپکس کمیٹی نے گیمز کے شعلے کی نمائش فوری طور پر روک دی ہے ۔ یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد کیا گیا ہے۔ اولمپکس شعلہ ان دنوں فوکوشیما میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔ کرونا وائرس کی وبا کے سبب اولمپکس ملتوی ہونے کے بعد منتظمین نے عوام میں جذبہ بیدار رکھنے کی غرض سے شعلے کو اپریل کے آخر تک مختلف شہروں میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں