رمضان میں چینی کی قیمت 100روپے کرنے کا سٹہ۔ کمیشن کی رپورٹ

کامرس رپورٹر: چینی کے بحران پر جاری کی گئی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو تک پہنچانے کے لیئے مارکیٹ میں سٹہ چل رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سٹے بازوں کے بارے میں تمام صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام کو علم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں سے چینی کی جلد از جلد فروخت اور اسے گوداموں سے اٹھاکر مارکیٹ میں لایا جائے۔ اگر چینی کی فیکٹریوں سے خریداری میں سست روی جاری رہی تو سپلائی اور ڈیمانڈ کافرق بڑھ سکتا ہے۔ جس سے قیمتوں میں فرق ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت کے مطابق چینی موجود ہے جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کا اسٹاک 53لاکھ میٹرک ٹن موجود ہے جو ملک میں چینی کی کھپت کے لیئے پورا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں