آئی ایم ایف کی طرف سے قرضے کی قسط کی ادائیگی میں تاخیر

کراچی مانیٹرنگ ڈیسک: آئی ایم ایف کی طرف سے قرضے کی 450ملین ڈالر کی قسط کی ادائیگی موخر کردی گئی ہے۔ انگریزی اخبار ٹریبون کے مطابق قرضہ کی یہ قسط آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز پاکستان کو ادا کرنی تھی لیکن یہ رقم جمعہ کو جمع نہیں کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پیکیج پر بات چیت جاری ہے جس کی وجہ سے قسط کے اجرا میں تاخیر ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے اضافی قرضے کی درخواست کی ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہا ہے۔ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس بیشتر ترقی پذیر ممالک نے قرضوں کی درخواستیں دی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں