کراچی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر مل مالکان کے خلاف کارروائی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو ٹیکسٹائل ملز کو سیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مالک اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر علی رضا کے مطابق دونوں ٹیکسٹائل ملز کو کمشنر کراچی کے حکم پر سیل کیا گیا ہے۔ 

ملز انتظامیہ نے آئندہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی تحریری ضمانت دی ہے۔

تحریری ضمانت کے بعد مالک اور انتظامیہ کے افسران کو چھوڑ دیا گیا، تاہم دونوں فیکٹریز لاک ڈاؤن کے عرصے میں سیل رہیں گی۔

ایس ایس پی ملیر علی رضا کے مطابق الکرم ٹیکسٹائل مل نے 10 دن پہلے بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الکرم ٹیکسٹائل کی انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی علی رضا کا کہنا تھا کہ مقدمے میں ضمانت کے بعد الکرم ٹیکسٹائل دوبارہ کھول دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں