پاکستان کی فارن کرنسی ذخائر میں3ہفتوں میں 1.6ارب ڈالر کی کمی

کامرس رپورٹر: کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے بینکوں سے ڈالر نکالنے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ27کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب20کروڑ ڈالر تھے جو اس سے ایک ہفتے پہلے 12ارب80کروڑ ڈالر تھے۔

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر پر اس مہینہ اتنا دباو نہیں ہوگا کیونکہ حکومت نے تیل کی خریداری کو فی الحال ملتوی کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک بڑی رقم ہر ماہ تیل کی خریداری میں بیرون ملک جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوتی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی ایکسپورٹ پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں کیونکہ یورپ اور امریکا برطانیہ مکمل طور پر لاک ڈاون کی صورتحال میں ہیں جو پاکستانی برآمدات پر اثر اندااز ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں