corona dead File Photo

کرونا وائرس سے مرنےو الے زیادہ تعداد مردوں کی ہے

نیوز ڈیسک: کرونا وائرس کا وار کیا مردوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس بات پر سائنسدان تحقیق کررہے ہیں کیونکہ ابتک کی اسٹڈی کے مطابق کروناوائرس سے مرنے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے۔

نیویارک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرنے والوں میں 61فیصد مرد تھےجبکہ 39فیصد خواتین تھیں۔ فرانس، برطانیہ، جنوبی کوریا میں مرنے والے کی اکثریت مرد حضرات کی تھی۔

نیویارک میں مرنے والے چھیاسی فیصد افراد ایسے تھے جنہیں مختلیف بیماریاں لاحق تھیں جیسے شوگر کا مرض، ہائپر ٹینشن، یا پھر پھیپڑوں کا کمزور ہونا، سانس کا مرض یا دیگر سنگین بیماریاں لاحق تھیں۔

کرونا وائرس سے مرنے والوں میں 55فیصد افراد وہ تھے جو ہائپر ٹینشن کا شکار تھے۔اس کے بعد 37فیصد افراد وہ تھے جنہیں شوگر کا مرض لاحق تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں