کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سڑک پرچھوڑ دی گئیں

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو دفنانے کے بجائے انہیں سڑک پر ہی چھوڑ دیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے جس کے باعث ان ممالک کی معیشتوں کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

معیشت کا پہیہ جام ہونے کا عملی نمونہ جنوبی امریکا کی ریاست ایکواڈور میں دیکھنے میں آیا جہاں لاشوں کے لیے تابوت ہی کم پڑ گئے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہوئے، تاہم لاک ڈاؤن اور خطرناک بیماری کی وجہ سے ان لاشوں کو باہر ہی چھوڑی دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں