کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیےلاک ڈاون ابھی جاری رکھیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بدھ کے روز وارننگ جاری کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے کے لیئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں نرمی نہ کی جائے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے لیئے لاک ڈاون، اور سماجی دوری کے سخت اقدامات کیئے گئے ہیں۔ صابن سے ہاتھ دھونا، ہینڈ سینٹائزرز کا استعمال، ماسک کا استعمال، ڈاکٹرز کے لیئے خصوصی میڈٰکل لباس جیسے اقدامات دنیا بھر میں کیئے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا کہ اگر اس وقت سخت اقدامات میں نرمی کی گئی تو یہ اس وبا کے پھیلنے میں تیزی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے پھیلاو کو روکنے والے اقداما ت میں نرمی کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں