وفاقی کابینہ، پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی بحران کی فرانزک رپورٹ کے بعد مزید اقدامات کیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے رپورٹ جاری کرکے شفافیت کی مثال قائم کی ہے ماضی میں حکومتیں ایسی رپورٹیں چھپاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بحران کے ذمہ دار کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پیر کے روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیئے ان میں سے بعض تبدیلیوں کو شوگر بحران کی رپورٹ سے جوڑا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں