زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے موثر ترین ہینڈ سینٹائزر تیار کرلیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کرونا وائرس کو مارنے والا موثر ترین ہینڈ سینٹائزر تیار کرلیا ہے مولیکیولر سائندسدان پروفیسر عامر جمیل نے بتایا کہ انھوں نے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کے مطابق اور مقامی ریسرچ کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا سینیٹائزر تیار کیا ہے جو کہ نہ صرف ہاتھوں کو بلکہ مختلف اشیاء کو جراثیم اور وائرسز سے سو فیصد تک محفوظ بنا دیتا ہے

انکا کہنا تھا کہ ان کا جراثیموں اور وائرس کے خلاف تحقیق کا 20 سالہ تجربہ ہے اور ان کے بنائے ہوئے سینیٹائزر سے مختلف اقسام کے جراثیم اور وائرس سو فیصد تک ختم ہو جاتے ہیں۔ فی الحال وہ یونیورسٹی کی لیبارٹری میں مقامی طور پر سینیٹائزر تیار کر رہے ہیں لیکن جلد ہی اس کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں