سندھ میں 14اپریل سے لاک ڈاون میں نرمی ہوگی

سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سندھ میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ شعبوں کو بعض شرائط کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کے معاملے پر قانون کے تحت ہی عمل کیا جائے گا۔

سعید غنی نے اپیل کی کہ عوام حکومت سے تعاون کریں اور جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں