کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد بڑھے گی، پنجاب کی وزیر صحت کی وارننگ

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کچھ بھی کرلیں، آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے مشورہ دیا کہ ساٹھ سال سے زائد عمرکے افراد گھروں سے نہ نکلیں، اُن کے لیے باہر زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کررہی ہے، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوروناوائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں