پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس وقت چار ہزار نو کنفرم کیسسز موجود ہیں ۔ منگل 7اپریل کو 243نئے کیسسز سامنے آئے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ابتک 56افراد پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان میں اب تک چالیس ہزار سے زائد کرونا کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جبکہ 429افراد کرونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 2ہزار4کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں،سندھ میں986،کے پی کے میں 500، بلوچستان میں 206، گلگت بلتستان میں 211،اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18کیسسز کرونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں