ن لیگ میں شہباز گروپ سائڈ لائن، محمد زبیر ترجمان مقرر

مانیٹرنگ ڈیسک:اپوزیشن جماعت ن لیگ میں آخر کار اقتدار کی کرسی واپس نواز شریف صاحب اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے قبضے میں آگئی ہے۔شہباز شریف اور ان کے ساتھی اب فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گے۔ اس کی سب سے بڑی نشانی سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کردیا گیا

محمد زبیر نے ایک پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتماد کرکے انہیں ترجمان مقرر کیا گیا۔ یہ نئی تبدیلی ہے اس لیئے کہ ابتک سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بطور ترجمان میڈیا کے سامنے پیش ہورہی تھیں۔ دیگر سرکردہ لیڈرز میں احسن اقبال نمایاں تھے۔ محمد زبیر کی تعیناتی کے بعد مریم اورنگزیب فی الحال سائڈ لائن ہوگئی ہیں

کہا جارہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ن لیگ کے بھارتی ایجنٹوں سے ملاقات کے الزام کو ن لیگ کی قیادت بھرپور طور پر دفاع نہیں کرپائی۔ محمد زبیر کی تعیناتی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ سے بہتر ہیں اور وہ شاید ایک برج کا کام انجام دے سکیں۔

محمد زبیر نے بطور ترجمان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بھارتی لوگوں سے ملاقات پر قانونی نوٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اپنے دعوے کے ثبوت لائیں۔

بہرحال اس صورتحال میں یہ واضع ہے کہ اسوقت شہباز شریف اور ان کا گروپ سائڈ لائں ہوگیا ہے اور ن لیگ کے اقتدار پر مریم نواز کی گرفت مضبوط ہوچکی ہے۔ ن لیگ اسوقت مریم نواز کو بے نظیر بھٹو بنا کر پیش کررہے ہیں ان کا خیال ہے کہ جسطرح بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد پارٹی کی قیادت کی تھِی اور ہمدردی کا ووٹ جمع کر لیا تھا یہی فارمولا ن لیگ نے اپنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں