پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان امیرترین شخصیات کی فہرست میں شامل

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان کو عالمی میگزین فوربز نے امیر ترین شِخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 7ارب 80کروڑ ڈالر سے زائد ہے

شاہد خان پیشے کے لحاظ سے انجنیئر تھے اور امریکا میں آٹو پارٹس بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تحے لیکن 1980میں انہوں نےاس کمپنی کو اپنے مالک سےخرید لیا۔ ان کی کمپنی ٹرکوں کے ون پیس بمپر بناتی ہے اور ان کی کمپنی کے 64پلانٹس ہیں۔ اس کمپنی کے دنیا بھر میں چوبیس ہزار ملازمین ہیں۔ انہوں نے لندن کے ایک فٹبال کلب فل ہم کو دوہزار تیرہ میں خریدا تھاانہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر آل ایلیٹ ریسلنگ کے نام سے ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی بھی لانچ کی

شاہد خان نے اس سال بلیک نیوز چینل میں سرمایہ کاری کی۔ چوبیس گھنٹے چلنے والے کیبل چینل کے یہ سب سے بڑے اسپانسر ہیں۔

فوربز کی لسٹ میں ان کا نمبر 66واں ہے۔

فوربز کی خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں