ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ: اوبر، ایپل، اہم امریکی شخصیات کے ٹوئٹر اکاوئنٹ ہیک کرلیئے گئے

مانیٹرنگ ڈیسک: اوبر کمپنی، ایپل کمپنی، بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سابق صدر اوباما اورصدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کل ہیک کرلیئے گئے۔ یہ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ ہے۔ ہیکنگ کرنے والے شخص یا گروہ نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن کی مارکیٹنگ کا میسیج لگایا ہے۔

ہیک کیئے گئے ٹوئٹر اکاوئنٹس سے کیئے گئے ٹوئٹس میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ رقم دگنی کردی جائے گی

گی۔

امریکا کی اہم ترین شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک

جن دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے ۔اس ہیکنگ نے ٹوئٹر کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں

صدر ٹرمپ کی نسل پرستانہ ٹوئٹس کے خلاف پالیسی بنانے پر ٹوئٹر کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ جبکہ فیس بک کو ٹرمپ کی حمایت پر تنقید کا سامنا رہا۔ اس کے شیئرز کی قیمت گری۔ کئی لوگ فیس بک چھوڑ کر ٹوئٹر پر چلے گئے

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں