بلاول بھٹو کی تصویر کا معاملہ۔ سلمان احمد کا موقف سامنے آگیا, سلمان احمد کی آڈیو سنیئے

سلمان احمد اپنے ٹوئٹ پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ٹرولز کو پورا جواب دیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: موسیقار گلوکار سلمان احمد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی فیک تصویر شیئر کرنے پر اپنا موقف دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر انہیں کسی نے بھیجی تھی جو انہوں نے ٹوئٹ کی ہے۔

تصویر کا بیک گراونڈ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تصویر کال یونگ کے تصور اینما پر بنی ہے۔ یعنی یہ تصویر اوریجنل نہیں ہے یہ ایک خیالی تصویر ہے۔ اسے اینیما کہا جاتا ہے۔

سلمان احمد کی آڈیو کلپ سنیئے

سلمان احمد نے گذشتہ روز ایک تصویر ٹوئٹ کی جس میں بلاول بھٹوزرداری کو میک اپ کیئے ہوئے ہیں اور بندے پہنے ہوئے ہیں۔

ان کی اس ٹوئٹ پر انہیں پیپلزپارٹی کے علاوہ سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسے بیہودگی کہا جارہا ہے۔ اور سلمان احمد پر جوابی ذاتی حملے پیپلزپارٹی کے ٹرول کررہے ہیں۔ سلمان احمد کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں