اسٹیل مل کی خریداری میں 3 کمپنیوں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کردی

بزنس رپورٹر اسلام آباد سے: پاکستان اسٹیل مل کی خریداری میں تین کمپنیاں سنجیدہ ہیں ۔ جبکہ چین اور روس نے بھی پاکستان اسٹیل مل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا ابتدائِی طور پر 12کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی جبکہ چھ کمپنیوں کے نمائندوں نے اسٹیل مل کا دورہ بھی کیا تھا۔

حماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے چلایا جائے گا۔ اسٹیل ملز کو خریدنے کی مقامی سرمایہ کاروں میں استعداد نہیں ہیں اسے انٹرنیشنل کمپنی ہی خرید سکتی ہے، اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنی پڑے گی،

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیل ملز کا خسارہ 225 ارب روپے سے زائد ہے۔ پاکستان کی کل اسٹیل کی کھپت 70 لاکھ ٹن ہے، اس وقت ملک میں 70 لاکھ ٹن اسٹیل کی پیدوار ہے۔ پاکستان میں اسٹیل مصنوعات بنانے کے لیے تمام خام مال درآمد ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں