برطانیہ نے ہواوے کمپنی پر پابندی عائد کردی

مانیٹرنگ ڈیسک: برطانیہ نے ہواوے کمپنی پر پابندی عائد کردی ہے۔ کمپنی فائیوجی نیٹ ورک پر اپنے نئے فون متعارف نہیں کراسکے گی۔ جبکہ برطانیہ کے ٹیلی کام آپریٹرز کو کہا گیا کہ ہواوے کے نصب کیئے گئَے آلات یا پارٹس فوری طور پر ہٹانے شروع کردیئے جائیں اور یہ عمل آئندہ سات سال میں مکمل کرلیا جائے۔ برطانیہ کے اس فیصلے سے وہاں فائِیوجی ٹیکنالوجی کا پھیلاو تاخیر کا شکار ہوگا

ہواوے پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں نیشنل سیکوریٹی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس پابندی کے بعد چین اور برطانیہ کے درمیان باضابطہ طور پر تجارتی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

چین کی کمپنی کو امریکا کے بعد برطانیہ میں پابندی لگنے سے خاصہ مالی نقصان ہوگا۔ فائیو جی کی جنگ میں امریکا اور اتحادیوں نے معاشی پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی وجہ سے چین اور امریکی بلاک کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔

ہواوئے کے پاس فائِیو جی ٹیکنالوجی کے سب سے زیادہ پیٹنٹ ہیں جن کی وجہ سے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر اسے مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔ اس کنٹرول کو ختم کرنے کے لیئے امریکا نے ہواوے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں