پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت


پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت .ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی. ترجمان پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے. نیول چیف نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا. نیول چیف پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے. نیول چیف نیول چیف نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پرڈامین شپ یارڈ رومانیہ اورپراجیکٹ ٹیم کو سراہا. ترجمان پاک بحریہ کےمطابق یہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے. پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے. اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں