پیٹرول بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد سے بزنس رپورٹر: پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور قلت پر وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پھر تاخیر کا شکارہوگئی ہے۔ کمیٹی نے رپورٹ جمع کرانے کے لیئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی رپورٹ ابھی تیار کررہی ہے جس کی وجہ سے رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر ہورہی ہے۔ ڈی جی آئل کی سربراہی میں کمیٹی نے ذخیرہ اندوز اور قلت جانے کیلئے تحقیقات کی ہیں ،کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانے کی آج ڈیڈ لائن تھی، کمیٹی پٹرولیم کمپنیوں کی تنصیبات، ریفائنری اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کا ڈیٹا جمع کرکے رپورٹ مکمل کررہی ہے،کمیٹی کی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں