جرائم پیشہ افراد کی میسجنگ ایپ پولیس نے ہیک کرلی۔ برطانیہ یورپ کے تاریخی پولیس آپریشن کی روداد

مانیٹرنگ ڈیسک: جرائم پیشہ افراد نے واٹس اپ کی طرح کی مسیجنگ ایپ بنا کر اپنا کام کررہے تھے کہ ان کی ایپ کو برطانوی کرائم ایجنسی نے ہیک کرلیا۔ جس کےبعد برطانیہ یورپ میں کئی گرفتاریاں ہوچکی ہیں

برطانیہ اور یورپ کے جرائم پیشہ افراد نے ایک خصوصی میسجنگ ایپ اینکرو چیٹ کے نام سے بنائی ہوئی تھی۔اس ایپ کے ذریعہ یہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے منصوبے شیئر کرتے یا لوٹ کے مال کی فروخت کرتے تھے۔ اس میسجنگ ایپ کے دنیا بھر میں 60ہزار افراد استعمال کررہے تھے صرف برطانیہ میں دس ہزار افراد اس ایپ کو استعمال کررہے تھے۔ اب اس ایپ کا سرور پولیس نے بند کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مجرموں کو تیرہ جون کو اندازہ ہوا کہ ان کی ایپ ہیک کرلی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے تمام یوزرز کو کہا کہ اپنے فون پھینک دیں۔ یہ ایپ ایک عام فون پر ڈاون لوڈ کی جاتی تھی جس میں اس ایپ کو قتل کرنے کا بھی سافٹ ویئر ہوتا تھا جبکہ یہ ایپ فون کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا تھا۔یہ فون چھ مہینہ کے کنٹریکٹ پر پندرہ سو روپے پونڈ میں دستیاب تھا

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس اور نیدرلینڈ کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کی میسجنگ ایپ میں داخل ہونے کی کوشش دوہزار سولہ سے کی جارہی تھی

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے متعدد چھاپے مار کر کئی مڈل اور اعلی لیول کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی ویڈیوز بی ٹوئٹر اکاوئنٹ پر جاری کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں