ار آروائی اور ورلڈ کال کی ڈیل: پی بی اے نے مخالفت کردی

کراچی (بزنس رپورٹر) اے آروائی گروپ کی طرف سے ورلڈ کال کمپنی کو خریدنے کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ایک خط کے ذریعہ پی بی اے نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ پی بی اے نے چیئرمین پیمرا کو لکھا گیا خط بھی اسٹاک مارکیٹ انتظامیہ کو فراہم کیا۔ اس خط میں پی بی اے نے چیئرمین پیمرا سے اے آروائی اور ورلڈ کال کی ڈیل رکوانے کا مطالبہ کیا ہے

پی بی اے نے چیئرمین پیمرا کو لکھا کہ اے آروائی گروپ نے ورلڈ کال خریدنے کے لیئے پیمرا سے اجازت نہیں ہی ہے اس لیئے یہ ڈیل غیر قانونی ہے

یہ بزنس رقابت ابھی شروع ہوئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس کا ری ایکشن ابھی اے آروائی گروپ کی طرف سے آنا باقی ہے

ورلڈ کال انٹرنیٹ کے ساتھ ہی ڈیجیٹل کیبل نیٹ ورک کی بڑی کمپنی ہے۔ پی بی اے کے ارکان کا خیال ہے کہ اس ڈیل سے اے آروائی کو دیگر چینلز پر برتری حاصل ہوگی کیونکہ اے آروائی ان کے چینلز کی پوزیشن چینج کرسکتا ہے۔ اسی لیئے پی بی اے کے پلیٹ فارم سے اے آروائی کے خلاف درخواست دی گئی ہے

پی بی اے کا خط یہاں پڑھیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں